پاکستان سپر لیگ ،پہلے میچ کے آغاز میں تاخیر سے پشاور زلمی کی مشکلات میں اضافہ

جمعرات 9 فروری 2017 22:47

پاکستان سپر لیگ ،پہلے میچ کے آغاز میں تاخیر سے پشاور زلمی کی مشکلات میں اضافہ
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا پہلا میچ شروع ہونے میں تاخیر سے پشاور زلمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب آدھا گھنٹہ دیر سے شروع ہوئی اور اس کے بعد جب ٹاس ہوگیا تو سائیڈ سکرین کے ساتھ لگے ایک کھمبے کے باعث میچ تقریبا ایک گھنٹہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ،اس دوران گراﺅنڈ سٹاف کو اوس صاف کرنے کے لیے رسی پھیرے بھی دیکھا گیا جس نے پشاور کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں کیوں انہیں دوسری اننگز میں باﺅلنگ کرنی ہے ۔

وقت اشاعت : 09/02/2017 - 22:47:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :