پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر شائقین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 فروری 2017 21:13

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر شائقین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری2017ء) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر شائقین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پاکستان سپر لیگ کا اہم میچ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کی اننگ اس وقت جاری ہے۔ اس دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے اننگ کے دوسرے ہی اوور میں حسن علی کی گیند پر بابر اعظم کا ناقابل یقین کیچ پکڑ کر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

وقت اشاعت : 10/02/2017 - 21:13:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :