پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

منگل 17 اکتوبر 2006 16:13

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17اکتوبر2006) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔ ممتاز قانون دان ڈاکٹر فاروق حسن نے اپنی آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نسیم اشرف کی تقرری پی سی بی کے آئین کے منافی اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین شیر یار خان سمیت اکتوبر 99کے بعد تعینات کئے گئے ۔ پی سی بی کے تمام سربراہوں کی تقرری میں قواعد و ضوابط کو مخلوط خاطر نہیں رکھا گیا ۔ درخواست میں ڈاکٹر نسیم اشرف اور شیر یار خان پر مالیات کے حوالے سے بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/10/2006 - 16:13:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :