پاکستان سپر لیگ،کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 160رنز کا ہدف دیدیا

ہفتہ 11 فروری 2017 22:38

پاکستان سپر لیگ،کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 160رنز کا ہدف دیدیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے 5ویں مقابلے میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 160رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد کراچی کنگز کیلئے کرس گیل اور شاہ زیب حسن نے اننگز کا آغاز کیا،شاہ زیب حسن 19 رنز بنا کر ملز کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

کرس گیل صرف 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ تیسرے بلے باز سنگاکارا نے 25 رنز بنائے اور پریرا کی گیند پر حسن خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ پولارڈ بھی اپنی بیٹنگ کا جادو نہ چلا سکے اور صرف 14 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،شعیب ملک صرف 15 رنز بنانے کے بعد پریرا کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔بابر اعظم اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد رن آﺅٹ ہوگئے۔روی بوپارہ بھی 16رنز بنا کر ملز کا شکار بن گئے اور کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 8وکٹیں کھو کر 159رنز سکور کیے۔ کوئٹہ کے لیے تھیسارا پریرا نے 3، ملز نے 2اور نواز نے ایک وکٹ لی۔


وقت اشاعت : 11/02/2017 - 22:38:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :