سابق فاسٹ باﺅلر عطاءالرحمان کی جسٹس قیوم کمیشن رپورٹ کے مرکزی کرداروں کے ”کچھے چھٹے“‘ کھولنے کی دھمکی

ہفتہ 11 فروری 2017 23:37

سابق فاسٹ باﺅلر عطاءالرحمان کی جسٹس قیوم کمیشن رپورٹ کے مرکزی کرداروں کے ”کچھے چھٹے“‘ کھولنے کی دھمکی

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11فروری۔2017ء)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر عطاءالرحمان نے انٹر نیشنل میڈیا پر 1998ءکی جسٹس قیوم کمیشن کی رپورٹ کے مرکزی کرداروں کے ”کچھے چھٹے“‘ کھولنے کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل کے مطابق انہیں کچھ روز قبل عطاءالرحمان کا فون آیا تھا اور غصے میں بھرے عطاءکا کہنا تھا کہ میں انگلینڈ میں ٹیکسی چلا رہا ہوں اور 1998ءکی جسٹس قیوم کمیشن کی رپورٹ کے مرکزی کردار پی سی بی سے بڑ ی بڑی تنخواہیں لے رہے ہیں ، میں انٹر نیشنل میڈیا پر ان کے پول کھولنے لگا ہوں ۔عامر سہیل کا کہنا تھا کہ میں اسے سمجھایا کہ عطاءاب اس کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ اس سے صرف پاکستان ہی کی بدنامی ہوگی ۔

وقت اشاعت : 11/02/2017 - 23:37:57