بکی پیسے دیکر اپنے ” بندے“ قومی ٹیم ڈلوانے کی کوشش کرتے ہیں: عامر سہیل

muhammad ali محمد علی اتوار 12 فروری 2017 00:22

بکی پیسے دیکر اپنے ” بندے“ قومی ٹیم ڈلوانے کی کوشش کرتے ہیں: عامر سہیل

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11فروری۔2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے انکشاف کیا ہے کہ بکی پیسے دیکر اپنے ” بندے“ قومی ٹیم ڈلوانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل کاکہنا تھا کہ ایک کھلاڑی کا دوست میرے پاس آیا جو ہمارا مشترکہ دوست تھا اور اس نے مجھ سے کہا کہ تم اپنے دوست چیف سلیکٹر کو 60لاکھ دلوا کر اس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرا دو،میں نے اس کھلاڑی کو بلا کر پوچھا کہ تم پیسے دیکر کیوں ٹیم میں آنا چاہتے ہو حالانکہ یہاں تو پی سی بی تمہیں پیسے دیتا ہے ۔

عامر سہیل کے مطابق اس کھلاڑی کا کہنا تھا کہ یہ پیسے وہ نہیں بلکہ ایک بکی دے رہا ہے جس کا کہنا ہے کہ آپ ٹیم میں آجاﺅ،ہم لیکر آتے ہیں ، آپ باہر بھی نہیں ہو گے اور ہمارے کام بھی کرتے رہو۔

وقت اشاعت : 12/02/2017 - 00:22:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :