بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کی بھارت کے خلاف سنچری

اتوار 12 فروری 2017 12:31

بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کی بھارت کے خلاف سنچری
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) ۔ 12 فروری (اے پی پی) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ میں کیریئر کی پانچویں سنچری داغ دی، حیدر آباد (دکن) میں کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مشفق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 127 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور 16 چوکے شامل تھے، اس عمدہ اننگز کے ساتھ انہوں نے کیریئر کے تین ہزار رنز بھی مکمل کئے۔
وقت اشاعت : 12/02/2017 - 12:31:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :