پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 60رنز کا ہدف

اتوار 12 فروری 2017 21:55

پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 60رنز کا ہدف

دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے چھٹے مقابلے میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 60رنز کا ہدف دے دیا ۔لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنگ جوڑی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکی۔پہلے بلے باز جیسن روئے 9 جبکہ میکولم بغیر کوئی سکور کئے پویلیئن لوٹ گئے۔ تیسرے بلے باز عمر اکمل بھی کوئی رن نہ بنا سکے اور حسن علی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

چوتھے بلے باز ایلیٹ کا بیٹ بھی نہ چل سکا اور وہ بھی بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان نے صرف 11رنز بنائے اور وہاب ریاض کی گیند کا شکار ہوگئے۔سنیل نارائن بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹے ، سہیل تنویر نے صرف 1 سکور کیا اور رن آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹی صرف 1 سکور بنا سکے اور شاہدآفریدی کی جادوئی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔

فخر زمان 33رنز کی مزاحمت کرنے کے بعد جورڈن کی گیند پر آﺅٹ ہوئے جبکہ عرفان جونیئر کو انہوں نے تیسرا شکار بنایا۔پشاور کے لیے حسن علی نے 3،جورڈن نے 2جبکہ اصغر،حفیظ،وہاب ریاض اور آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔ یہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا کم ترین مجموعہ ہے ،اس سے قبل گزشتہ برس کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 111رنز بنائے تھے ۔


وقت اشاعت : 12/02/2017 - 21:55:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :