پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز ، پشاور زلمی کا میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا

اتوار 12 فروری 2017 23:25

پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز ، پشاور زلمی کا میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا

دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے چھٹے مقابلے میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ۔لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنگ جوڑی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکی۔پہلے بلے باز جیسن روئے 9 جبکہ میکولم بغیر کوئی سکور کئے پویلیئن لوٹ گئے۔ تیسرے بلے باز عمر اکمل بھی کوئی رن نہ بنا سکے اور حسن علی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

چوتھے بلے باز ایلیٹ کا بیٹ بھی نہ چل سکا اور وہ بھی بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان نے صرف 11رنز بنائے اور وہاب ریاض کی گیند کا شکار ہوگئے۔سنیل نارائن بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹے ، سہیل تنویر نے صرف 1 سکور کیا اور رن آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹی صرف 1 سکور بنا سکے اور شاہدآفریدی کی جادوئی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔

فخر زمان 33رنز کی مزاحمت کرنے کے بعد جورڈن کی گیند پر آﺅٹ ہوئے جبکہ عرفان جونیئر کو انہوں نے تیسرا شکار بنایا۔پشاور کے لیے حسن علی نے 3،جورڈن نے 2جبکہ اصغر،حفیظ،وہاب ریاض اور آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔ یہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا کم ترین مجموعہ ہے ،اس سے قبل گزشتہ برس کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 111رنز بنائے تھے ۔

پشاور زلمی کی اوپننگ جوڈی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی ، پہلے بلے باز ڈیوڈ مالان صرف 1 جبکہ محمد حفیظ صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔کامران اکمل نے 3رنز بنائے اور یاسر شاہ کی گیند پر ایلیٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔شاہد آفریدی بھی 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے،صوہیب مقصود بغیر کوئی سکور کئے یاسر شاہ کی گیند پر میکو لم کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے جبکہ مورگن نے 23 رنز کی اننگز کھیلی اور پھر یاسر شا ہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

وقت اشاعت : 12/02/2017 - 23:25:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :