میرا ریسلنگ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ،ْ جان سینا کی وضاحت

پیر 13 فروری 2017 16:07

میرا ریسلنگ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ،ْ جان سینا کی وضاحت
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) ڈبلیو ڈبلیو ای چمپئن جان سینا نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ایک انٹرویو کے دوران 39 سالہ جان سینا نے کہا کہ وہ فی الحال ریٹائرنگ سے بہت دور ہیں۔جان سینا نے جنوری کے آخر میں رائل رمبل میں اے جے اسٹائلز کو شکست دے کر 16 ویں بار چمپئن شپ جیت کر رک فلیئر کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

(جاری ہے)

2016 میں انجری اور دیگر مصروفیات کی بناء پر ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور رہنے والے جان سینا نے کہاکہ میرا ریسلنگ مستقل طور پر چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ میں جسمانی طور پر بالکل فٹ ہوں ،ْمجھے فخر ہے کہ 16 بار چمپئن شپ جیتنے کے بعد بھی لڑنے کے قابل ہوں اور میرا سب سے بہترین میچ اگلا شیڈول میچ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں بیشتر افراد کہتے ہیں میں اپنے عروج سے گزر چکا ہوں اور اب زیادہ لڑ نہیں سکتا مگر میں ہر ایک کو دکھانا چاہتا ہوں کہ میں اب بھی بہترین ہوں۔انہوں نے اے جے اسٹائلز کو بھی سراہا ،ْاے جے نے مجھے ہر شعبے میں زبردست چیلنج دیا ،ْمیرے خیال میں وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں آنے والے چند بہتر ریسلرز میں سے ایک ہے۔
وقت اشاعت : 13/02/2017 - 16:07:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :