جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے تیز رفتار 50ویں سنچری اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 13 فروری 2017 16:27

جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) جنوبی افریقہ ہاشم آملا نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا حال میں سری لنکا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 154 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 24ویں سنچری اسکور کی جو ان کی مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 50ویں سنچری تھی۔ہاشم آملانے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے تیز رفتار 50ویں سنچری اسکور کی اور ان کے اعدادوشمار انہیں سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی سے ممتاز بناتے ہیں۔

ویرات کوہلی اب تک انٹرنیشنل کرکٹ میں 42 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں اور ابھی 50 انٹرنیشنل سنچریوں سے وہ کافی دور ہیں لیکن 50 انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کرنے والے سچن ٹنڈولکر، پونٹنگ اور دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے میں باریش کھلاڑی کا ریکارڈ سب سے نمایاں ہے۔

(جاری ہے)

ہاشم آملانے مجموعی طور پر 348 اننگز میں 50 سنچریاں اسکور کیں جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ٹنڈولکر کو اتنی سنچریاں اسکور کرنے کیلئے 376 اننگز کا سہارا لینا پڑا، پونٹنگ نے 420، برائن لارا نے 465، جاک کیلس نے 520 اور کمار سنگاکارا نے 593 اننگز میں 50سنچریاں اسکور کیں۔

اگر صرف ون ڈے میچوں کی بات کی جائے تو آملانے 142 اننگز میں 24ویں سنچری اسکور کی جبکہ کوہلی نے یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے ان سے 19 اننگز زیادہ کھیلی تھیں۔ ڈی ویلیئرز نے آملانے 50 اننگز زیادہ کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 219 اور رکی پونٹنگ نے 278ویں اننگز میں 24ویں سنچری مکمل کی تھی۔
وقت اشاعت : 13/02/2017 - 16:27:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :