نازی دورکا ترانہ نشر کرنے پرامریکی ایسوسی ایشن کی معذرت

پیر 13 فروری 2017 16:28

نازی دورکا ترانہ نشر کرنے پرامریکی ایسوسی ایشن کی معذرت
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء)یونائیٹڈ اسٹیٹس ٹینس ایسوسی ایشن (یو ایس ٹی ای) نے ریاست ہوائی میں ٹینس ٹورنامنٹ فیڈ کپ کے دوران نازی دور کا قومی ترانہ نشر کرنے پر جرمن ٹیم سے معافی مانگی ہے۔امریکا میں جاری فیڈ کپ میں جرمن ٹیم کے میچ سے قبل قومی ترانہ پیش کرتے ہوئے پہلے مصرعے میں غلطی سے متروک شدہ الفاظ 'جرمنی، جرمنی ایبو آل دی ایلس' دہرائے۔

اس غلطی کے باعث جرمن ٹیم کے اراکین اور مداح دلبرداشتہ ہوئے اور غصے کا اظہار کیا۔یو ایس ٹی اے نے اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 'متروک شدہ قومی ترانہ چلانے پر جرمنی کی فیڈ کپ ٹیم سے مخلصانہ طور پر معذرت کرتے ہیں'۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 'یہ غلطی دوبارہ سرذد نہیں ہوگی'۔خیال رہے کہ دیوار برلن کے انہدام اور 1990 میں جرمنی کے دوبارہ ایک ہونے کے بعد ان الفاظ کو سرکاری سطح پر قومی ترانہ سے ہٹادیا گیا تھا جبکہ یہ الفاظ 1920 میں جرمنی کے سرکاری قومی ترانہ کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

مذکورہ میچ میں جرمنی کی ایندریا پیٹکووک اور امریکا کی الیسن ریسکے مدمقابل تھیں جس کے لیے قومی ترانے کے لیے اسٹیج سجادیا گیا تھا۔پیٹوکووک نے کہا کہ 'یہ مکمل طور پرانتہا درجے کی گستاخی اور توہین تھی جو میرے لیے پیش آنے والا بدترین واقعہ ہے بالخصوص فیڈ کپ میں'۔جرمن کھلاڑی کو اس میچ میں امریکی حریف سے 6-7 اور 6-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 13/02/2017 - 16:28:03