پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل،قائمہ کمیٹی کھیل کے رکن اقبال محمد علی کا شہریار خان اور نجم سیٹھی کو برطرف کرنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی نے نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل سے برطرف کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

پیر 13 فروری 2017 18:49

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل،قائمہ کمیٹی کھیل کے رکن اقبال محمد علی کا شہریار خان اور نجم سیٹھی کو برطرف کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے رکن اقبال محمد علی نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں چیئرمین پی سی بی اور نجم سیٹھی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی پی سی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن اقبال محمد علی نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر احتجاج کیا ہے اس موقع پر اقبال محمد علی نے کہنا ہے کہ چیئر مین پی سی بی نام کے چیئر مین ہیں جبکہ نجم سیٹھی نے پانچ پانچ عہدے لے رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ پی اسی ایل کو فکسنگ سے پاک کرنے کے دعویٰ کرنے والے نجم سیٹھی سے فوری طور پر استعفیٰ لیا جائے اس کیس ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے متوازی ایک بورڈ تشکیل دیا جائے جس پر چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے کھیل رانا محمد افضل نے کہا کہ ابھی انکوائری ہو رہی ہیاسے مکمل ہونے دیں جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تحریک انصاف نے نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل سے برطرف کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سیاسی پنکچر لگا کر نجم سیٹھی کو پی سی بی میں نوازا گیاہے۔اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر چیرمین پی سی بی نے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا عندیہ دے دیا ہے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیشن کا اعلان آئندہ پندرہ روز میں کردیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 13/02/2017 - 18:49:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :