پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہر حال میں لاہور میں ہی کروایا جائے گا:نجم سیٹھی

پیر 13 فروری 2017 23:20

پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہر حال میں لاہور میں ہی کروایا جائے گا:نجم سیٹھی
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین13فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا فائنل ہر حال میں لاہور میں ہی کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہور میں کھیلنے پر راضی نہ ہوئے تو بھی مقابلہ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ ہر صورت یہاں کروایا جائے گا ۔

بہت سے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کے لیے راضی ہورہے تھے تاہم اس اندوہناک سانحے کے بعد اب ہمیں زیرو سے کام شروع کرنا پڑے گا ۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ عوام سے سوال کرتے ہیں کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے پر راضی نہ ہوں تو فائنل دبئی میں ہی کروائیں یا اپنے کھلاڑیو ں کے ساتھ پاکستان میں فائنل کھیلیں؟۔

وقت اشاعت : 13/02/2017 - 23:20:03