ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان سپر سکس سٹیج میں اپنا پہلا میچ کل سری لنکا کے خلاف کھیلے گا

منگل 14 فروری 2017 14:30

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر، سپر سکس سٹیج میں پاکستان اپنا پہلا میچ کل بدھ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ویمن ٹیم نے کوالیفائر کے پہلے مرحلے میں چار میچ کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کی اور سپرسکس سٹیج کیلئے کوالیفائی کیا، گرین شرٹس نے بنگلہ دیش، پاپوا نیوگنی اور سکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا جبکہ جنوبی افریقہ سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم سپر سکس سٹیج میں اپنا پہلا میچ کل سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ 17 فروری کو آئرلینڈ جبکہ تسرا اور آخری میچ 19 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 14/02/2017 - 14:30:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :