ایشون ٹیسٹ میچز کی چوتھی اننگز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے تیسرے بھارتی بائولر بن گئے

منگل 14 فروری 2017 14:57

ایشون ٹیسٹ میچز کی چوتھی اننگز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے تیسرے بھارتی بائولر بن گئے
حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ میچز کی چوتھی اننگز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے بھارتی بائولر بن گئے ہیں، اس سے قبل انیل کمبلے اور بسہان بیدی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، انیل کمبلے کو چوتھی اننگز میں 94 اور بیدی کو 60 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ایشون نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لیں اور یوں چوتھی اننگز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
وقت اشاعت : 14/02/2017 - 14:57:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :