چینی فٹبال کے کھلاڑی کی آسٹریلوی ٹیم سے منتقلی کا کوئی امکان نہیں،منیجر

منگل 14 فروری 2017 16:09

چینی فٹبال کے کھلاڑی کی آسٹریلوی ٹیم سے منتقلی کا کوئی امکان نہیں،منیجر
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) آسٹریلوی اے۔لیگ کلب نیو کیسل جیٹس نے منگل کو ان افواہوںکی تردید کی ہے کہ چینی لائیو ننگ ہووین ان کے انتہائی قیمتی چینی درآمدی کھلاڑی ماء لیلیائی کو چھن لے جائے گا،ماء نے اکتوبرمیں نیوکیسل کے ساتھ معاہدہ کیا حالانکہ کوچ مارک جونز نے کبھی بھی اس کا کھیل نہیں دیکھا تھا،اس نے کلب کے مالک مارٹن لی کی درخواست پر معاہدے پر دستخط کیے،ٹیان جن ٹیڈا کے سابق کھلاڑی چینی مڈفیلڈر نے کلب کی طرف سے 12میچ کھیل کر اپنی اہمیت جتوائی اور پری سیزن ٹریننگ کمیپ کیلئے آسٹریلیا کے دورے کے دوران لائیو ننگ کی دلچسپی مبذول کروائی۔

(جاری ہے)

لائیوننگ نے دو آسٹریلوی کھلاڑی روبائی کلوز اور جیمز ہونینڈ شامل ہیں اور نئے چینی سیزن کیلئے تیار ہونے کیلئے کئی میچوں میں کھیلا ہے تاہم جیٹس کے چیف ایگزیکٹو لورائی میکینا نے ایسی کسی تجویز کی تردید کرنے میں دیر نہیں لگائی کہ اس کا مڈ فیلڈ اثاثہ کلب کو چھوڑ دے گا،انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک پرستار کو بتایا کہ ماء میں ’’کچھ دلچسپی ہے لیکن کوئی ٹھوس‘‘ نہیں میکینا نے کہا کہ میرا خیال نہیں کہ ہمیں کوئی پیشکش موصول ہوگی۔
وقت اشاعت : 14/02/2017 - 16:09:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :