پاک فوج پی ایس ایل کے فائنل کے لاہورمیں انعقاد کیلیے ہر قسم کی مدد دے گی: آرمی چیف

muhammad ali محمد علی منگل 14 فروری 2017 20:50

پاک فوج پی ایس ایل کے فائنل کے لاہورمیں انعقاد کیلیے ہر قسم کی مدد دے گی: آرمی چیف

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14فروری2017ء) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج پی ایس ایل کے فائنل کے لاہورمیں انعقاد کیلیے ہر قسم کی مدد دے گی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے لاہور کا دورہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران اعلی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد ہر صورت ہونا چاہیے۔ اس مقصد کیلئے فوج پر طرح کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
 

وقت اشاعت : 14/02/2017 - 20:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :