فیصل آباد،پندرہویں سالانہ ایتھلیٹکس 2016-17ء کاافتتاح

منگل 14 فروری 2017 23:22

فیصل آباد،پندرہویں سالانہ ایتھلیٹکس 2016-17ء کاافتتاح
فیصل آباد۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ سپورٹس کے زیر اہتمام نیو کیمپس میں پندرہویں سالانہ ایتھلیٹکس2016-17ء کا انتہائی سادگی سے افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کیا، انہوں نے انجینئر قمرالزماں چوہدری کے ہمراہ سانحہ مال روڈ لاہور کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ ، پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے اوریہ قوم دشمن کے بزدلانہ اور اوچھے ہتھکنڈوں سے نبٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،ہم ڈرنے والے نہیں ہیں بلکہ دہشت گردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور انشاء اللہ ہم دشمنوں کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ صحتمند معاشرہ کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہے انہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس ، آرگنائزرز، اور منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا، وائس چانسلر نے ملک دشمنوں کو پیغام دیتے ہوئے ایکبار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ زندہ و جاوید قوم ہے اورہمارا ملک خدا کے فضل و کرم سے ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سپورٹس محمد رفیق واہلہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیااور شعبہ سپورٹس کی سالانہ کارکردگی پر روشنی بھی ڈالی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور انجینئر قمرالزماں چوہدری نے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں میڈلز بھی تقسیم کئے۔ اس تقریب میں تمام ڈینز، ڈائریکٹر سپورٹس، اساتذہ کرام، کھلاڑیوں و طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
وقت اشاعت : 14/02/2017 - 23:22:03