ْسرفراز کامیاب کپتان ثابت ہو گا ، میری ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں ،پرویز مشرف

بدھ 15 فروری 2017 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سرفراز احمدایک کامیاب کپتان ثابت ہو گا ، میری ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹی وی انٹرویو کے دوران پرویز مشرف سے پوچھا گیا کہ پی ایس ایل میں انکی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ‘‘میری ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں ‘‘کیونکہ مجھے بلوچستان اور وہاں کے لوگوں سے پیار ہے ، بلوچستان ایک عرصے سے محرومیوں کا شکار رہا ہے تاہم ہمیں بطور قوم بلوچستان کے لوگوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث کرکٹرز کے خلاف کارروائی سخت کارروائی ہونی چاہئیے اوران پر پابندی لگنی چاہئیے کیونکہ وہ ملک کیلئے بدنامی کا باعث بنے۔
وقت اشاعت : 15/02/2017 - 13:52:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :