یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ، پی ایس جی کی بارسلونا کو صفر کے مقابلے میں چار گولز سے شکست

بدھ 15 فروری 2017 16:53

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں بارسلونا کی بڑی ٹیم کو پی ایس جی نے صفر کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا۔چیمپئنز لیگ کے میچ میں بارسلونا کی بڑی ٹیم کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین کیساتھ ہوا۔

(جاری ہے)

پی ایس جی نے کھیل کے آغاز سے ہی اچھا کھیل پیش کیا اور 18ویں منٹ میں پہلا گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔میچ کے چالیس ویں منٹ میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی برتری دو صفر کر دی۔ اس کے بعد پی ایس جی نے میچ میں وقفے وقفے سے مزید دو گولز کیے جبکہ بارسلونا بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔
وقت اشاعت : 15/02/2017 - 16:53:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :