کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی کیون پیٹرسن مسلسل تیسرے میچ میں بھی بری طرح ناکام

muhammad ali محمد علی بدھ 15 فروری 2017 21:30

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی کیون پیٹرسن مسلسل تیسرے میچ میں بھی بری طرح ناکام
شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2017ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی کیون پیٹرسن مسلسل تیسرے میچ میں بھی بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2 دن کے وقفے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں شارجہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگ جاری ہے اور اس دوران انہیں زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی کیون پیٹرسن مسلسل تیسرے میچ میں بھی بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ کیون پیٹرسن مسلسل دوسرے میچ میں بنا کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ اب تک کل 3 میچوں میں وہ صرف 3 ہی رنز بنا پائے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/02/2017 - 21:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :