پی ایس ایل کافائنل لاہور میں کھیلنے کیلئے رضامند ،غیرملکی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ بائیس فروری کو ہوگی

جمعرات 16 فروری 2017 00:00

پی ایس ایل کافائنل لاہور میں کھیلنے کیلئے رضامند ،غیرملکی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ بائیس فروری کو ہوگی
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) پی ایس ایل کافائنل لاہور میں کھیلنے کیلئے رضامندغیرملکی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ بائیس فروری کو ہوگی۔چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بائیس فروری کو نئی ڈرافٹنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

اس ڈرافٹنگ میں لاہورمیں فائنل کھیلنے کیلئے رضا مند غیرملکی کھلاڑیوں کے نام شامل ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ معطل کھلاڑیوں کی چارج شیٹ جلد جاری کردی جائیگی۔واضح رہے کہ لاہور میں 13 فروری کوہونے والے خودکش دھماکے کے باعث پی ایس ایل فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑگیاہے۔ پاک فوج سمیت پنجاب کابینہ کے اہم ارکان نے فائنل لاہور میں ہونے کی صورت میں ہر ممکن سیکورٹی کی یقین دہانی کروادی ہے۔
وقت اشاعت : 16/02/2017 - 00:00:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :