چیئرمین پی سی بی اور نجم سیٹھی کیخلاف دائر درخواست پر دس روز میں جواب طلب

جمعرات 16 فروری 2017 13:46

چیئرمین پی سی بی اور نجم سیٹھی کیخلاف دائر درخواست پر دس روز میں جواب طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین پی سی بی اور نجم سیٹھی کے خلاف دائر درخواست پر دس دن کے اندر جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے نجم سیٹھی اور چئیرمین پی سی بی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست سابق کرکٹر سرفراز نواز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ایس ایل میں میچ فیکسنگ کے ذمہ دار نجم سیٹھی اور چئیرمین پی سی بی ہیں جبکہ درخواست میں سرفراز نواز کی پنشن کو بھی حصہ بنایا گیا انہیں فورا عہدے سے ہٹایا جائے۔

وکیل سرفراز نواز نے عدالت میں دلائل دیئے کہ نجم سیٹھی نے میرے خلاف مقدمے کیے ہوئے ہیں۔میرے موکل کی پینشن نجم سیٹھی نے بند کی ہوئی ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے دس دن کے اندر جواب طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ۔
وقت اشاعت : 16/02/2017 - 13:46:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :