ارجنٹائن اوپن ٹینس، نیشکوری، جائوسوزا، راموس اور کارینو مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 16 فروری 2017 18:46

ارجنٹائن اوپن ٹینس، نیشکوری، جائوسوزا، راموس اور کارینو مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) کائی نیشکوری، جائوسوزا، راموس وینولاس اور پبلوکارینو بسٹا ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچ میں جاپانی کھلاڑی نیشکورینے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کر کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں جائوسوزا نے ڈیلبونس کو ہرا کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، سپین کے راموس نے ارجنٹائن کے میئر کو ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کی اور کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ سپین کے ہی کارینو نے گیانیسی کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 16/02/2017 - 18:46:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :