فکسنگ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریارخان

جمعرات 16 فروری 2017 21:27

فکسنگ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریارخان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف نے اپنے اہلخانہ سے مشاورت کر لی ہے جب کہ فکسنگ کیس کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے دونوں پلیئرز سے اب تک غیر رسمی انداز میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب وہ جو کچھ بھی کہیں گے وہ آن ریکارڈ ہو گا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی جائے گی۔ اس کے بعد کرکٹرز کو چارج شیٹ جاری کر دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/02/2017 - 21:27:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :