ملک میں پے درپے دہشت گرد حملے، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی جانب سے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں بازوں پر کالی پٹی باندھ کر میدان میں اترنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 فروری 2017 20:47

ملک میں پے درپے دہشت گرد حملے، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی جانب سے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں بازوں پر کالی پٹی باندھ کر میدان میں اترنے کا فیصلہ
شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء)   لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی جانب سے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں بازوں پر کالی پٹی باندھ کر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں پے درپے دہشت گرد حملوں کے بعد لاہور  قلندرز کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے میچز میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے شارجہ میں ہونے والے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی اپنے بازوں پر کالی پٹی باندھ کر میدان میں اتریں گے۔
وقت اشاعت : 16/02/2017 - 20:47:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :