پاکستان سپر لیگ ،لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 180رنز کا ہدف دیدیا

جمعرات 16 فروری 2017 22:47

پاکستان سپر لیگ ،لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 180رنز کا ہدف دیدیا
شارجہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین16فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے 8ویں مقابلے میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 180رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی اور میکولم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، جیسن روئے 26 رنز بنانے کے بعد سہیل خان کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔

تیسرے بلے باز عمر اکمل 25 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کی گیند پر بوپارا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔فخر زمان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی ، وہ بھی اسامہ میر کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ،محمد رضوان 29 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔گرانٹ ایلیٹ 17،نارائن 7اور سہیل تنویر2رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔کراچی کے لیے عامر ، سہیل خان اور اسامہ میر نے دو ، دو جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ لی۔

وقت اشاعت : 16/02/2017 - 22:47:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :