دو روزہ قومی سائیکلنگ روڈ چمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی

روری کو چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

جمعہ 17 فروری 2017 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ قومی سائیکلنگ روڈ چمپئن شپ کل18 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیموں کے سائیکل سوار شرکت کریں گے جن میں پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس، پاکستان واپڈا، ہایئر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کے سائیکلسٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 19 فروری کو چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 13:16:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :