میچ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد غیر ملکی کرکٹرز کی اکثریت کی پی ایس ایل میں دلچسپی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے: معروف صحافی عالیہ رشید

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 18:51

میچ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد غیر ملکی کرکٹرز کی اکثریت کی پی ایس ایل میں دلچسپی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے: معروف صحافی عالیہ رشید
شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) عالیہ رشید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد غیر ملکی کرکٹرز کی اکثریت کی پی ایس ایل میں دلچسپی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز میں ہی میچ فکسنگ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے باعث لیگ کی نیک نامی کو زبردست دھچکا پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تاکہ لیگ کو مزید بدنامی کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے۔ تاہم ان اقدامات کے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان کی معروف اسپورٹس صحافی عالیہ رشید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچ فکسنگ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد سے لیگ میں شرکت کرنے والے زیادہ تر غیر ملکی کرکٹرز اس تمام صورتحال سے زیادہ خوش دکھائی نہیں دیتے۔ پی ایس ایل میں ان کرکٹرز کی دلچسپی اب بہت حد تک کم ہو گئی ہے۔
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 18:51:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :