نامورخاتون ریسلر نیکول بیس حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسیں

ہفتہ 18 فروری 2017 12:46

نامورخاتون ریسلر نیکول بیس حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسیں
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) رنگ میں مخالفین کو پچھاڑنے والی نامور ریسلر نیکول بیس حرکت قلب بند ہوجانے سے 52 سال کی عمر میں چل بسیں۔امریکی باڈی بلڈر، اداکارہ، اور پیشہ ور نامور ریسلر نیکول بیس گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھیں جو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 52 سال کی عمر میں چل بسیں۔

(جاری ہے)

6فٹ اور 2 انچ قد اور 230 پاؤنڈ وزنی نیکول نے 1998 میں باقاعدہ طور پر ریسلنگ میں انٹری دی اور خوب نام کمایا لیکن نیکول اپنے قد و قامت کی وجہ سے ہمیشہ سے ہی تنازع کا شکار رہیں۔

نکول بیس کی خاص بات یہ تھی کہ وہ اپنے قد و قامت کی وجہ سے رنگ میں اترنے والی مخالف ریسلر پر اپنی دھاک بٹھائے رکھتی اور مقابلے کے دوران کمزور پا کر حریف خود ہی مقابلے سے دستبردار ہونے میں ہی عافیت سمجھتی۔
وقت اشاعت : 18/02/2017 - 12:46:07