میڈیا کامیابی کا تذکرہ کرنے کی بجائے محض منفی خبریں دیتا ہے :ثانیہ مرزا

ہفتہ 18 فروری 2017 13:27

میڈیا کامیابی کا تذکرہ کرنے کی بجائے محض منفی خبریں دیتا ہے :ثانیہ مرزا
حیدر آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین18فروری۔2017ء)بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا اپنے ہی میڈیا پر برس پڑیں،کہا کہ میڈیا کامیابی کا تذکرہ کرنے کی زحمت نہیں کرتالیکن میرے انکم ٹیکس معاملے پر سو مضامین لکھ دیتا ہے۔سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہمارے میڈیا کے ایک مخصوص حصے کو کھڑے ہوکر داد دینی چاہیئے جو میرے قطر میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر تو کوئی خبر نہیں دیتا لیکن میرے انکم ٹیکس معاملے پر سو مضامین لکھ دیتا ہے جبکہ انہیں حقیقت کا علم نہیں ہوتا،یہاں مثبت خبروں کے مقابلے میں منفی خبریں زیادہ بکتی ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کو مبینہ ٹیکس چوری کے معاملے پر محکمہ انکم ٹیکس نے نوٹس جاری کیا تھااوران کے چارٹرڈ اکاﺅنٹینٹ نے سروسز ٹیکس حکام کے سامنے حاضر ہوکر تفصیلات پیش کر دی ہیں۔

(جاری ہے)



وقت اشاعت : 18/02/2017 - 13:27:06