فولٹن کی ریکارڈ ساز سنچری، کنٹربری نے دی فورڈ ون ڈے کرکٹ ٹرافی جیت لی

ہفتہ 18 فروری 2017 16:18

فولٹن کی ریکارڈ ساز سنچری، کنٹربری نے دی فورڈ ون ڈے کرکٹ ٹرافی جیت لی
ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) پیٹر فولٹن کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت کنٹربری نے دی فورڈ ون ڈے کرکٹ ٹرافی جیت لی، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں ویلنگٹن کو 28 رنز سے شکست دی، فولٹن نے ڈومیسٹک لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ میں 50 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر نہ صرف نیا ریکارڈ اپنے نام کیا بلکہ ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو فورڈ ٹرافی کا فائنل بارش کے باعث 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا، کنٹربری نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 199 رنز بنائے، فولٹن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور شاندار سنچری بنائی، فولٹن 7 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 116 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، آرنل، بینٹ اور ورما نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں ویلنگٹن کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 171 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کپتان ہمیش مارشل کی 59 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔اینڈریو ایلس نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 18/02/2017 - 16:18:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :