ُ،ْ پی سی بی کی جاری تحقیقات کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد شرجیل خان سے کئے گئے معاہدہ بارے فیصلہ کیا جائیگا‘چیف ایگزیکٹو لیسٹر شائر

ہفتہ 18 فروری 2017 20:26

ُ،ْ پی سی بی کی جاری تحقیقات کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد شرجیل خان سے کئے گئے معاہدہ بارے فیصلہ کیا جائیگا‘چیف ایگزیکٹو لیسٹر شائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) انگلش کرکٹ کائونٹی لیسٹر شائر شرجیل خان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری تحقیقات کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد کرے گی۔لیسٹر شائر کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہونے والی تحقیقات کے نتیجے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد ہی کائونٹی شرجیل خان کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ لیسٹر شائر کائونٹی نے شرجیل خان سے اس سال ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا معاہدہ کر رکھا ہے لیکن سپر لیگ سکینڈل کے نتیجے میں شرجیل خان کا کیرئیر خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کہہ چکے ہیں کہ بکیز سے روابط کے الزامات میں معطل کیے جانے والے پاکستانی کرکٹرز کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے تاہم جرم ثابت ہونے پر کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

شرجیل خان آسٹریلیا کے حالیہ دورے میں اپنی عمدہ بیٹنگ کے بعد ایک ایسے بیٹسمین کے طور پر سامنے آئے جنھیں مختلف ٹی ٹونٹی لیگز اپنے ساتھ کھلانے میں دلچسپی رکھتی تھیں جن میں بگ بیش اور کیربیئن لیگ قابل ذکر ہیں۔شرجیل خان پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں یو بی ایل کی نمائندگی کرتے ہیں جس نے انہیںمعطل کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 18/02/2017 - 20:26:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :