اسپاٹ فکسنگ میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری ، 14روز میں الزامات کا جواب دینے کی ہدایت

ہفتہ 18 فروری 2017 20:50

اسپاٹ فکسنگ میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری ، 14روز میں الزامات کا جواب دینے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری کردی گئی،دونوں کھلاڑیوں کو 14روز میں الزامات کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پی سی بی ذرائع کے مطابق شرجیل خان اور خالد لطیف کو سپاٹ فکسنگ کیس میں چارج شیٹ جاری کردی گئی،دونوں کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں،دونوں کھلاڑی14روز میں جواب دینے کے پابند ہوں گے،پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو کرکٹ کرپشن کیس میں معطل کیا ہوا ہے۔…(خ م)
وقت اشاعت : 18/02/2017 - 20:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :