آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ ، قومی ٹیم کے چنائو کیلئے دوروزہ ٹرائلز کل سے شروع ہوں گے

منگل 21 فروری 2017 12:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چنائو کیلئے دوروزہ ٹرائلز کل بدھ سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے،دو روزہ ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق قومی جونیئر ٹیم کے چنائو کیلئے حتمی ٹرائلز 22اور 23فروری کو کراچی میں منعقد ہوں گے جبکہ سلیکشن کمیٹی منتخب ہونے والے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان چند روز بعد کرے گی،طے شدہ شیڈول کے تحت قومی جونیئر ٹیم پہلے اپریل میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ملک کی جویئر ہاکی ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ ہاکی میچوں کی سیریز کھیلے گی اور اس کے بعد قومی جونیئر ٹیم آسٹریلیا جائے گی
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 12:14:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :