روسی باڈی بلڈر نے وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ بنالیا

بدھ 22 فروری 2017 12:38

روسی باڈی بلڈر نے وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ بنالیا
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) روس سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر نی288ٹن وزنی الیکٹرک ٹرین کھینچ کر ریکارڈ قائم کرلیا،ایوان سیوکن نامی باڈی بلڈر نے الیکٹرک ٹرین کو مضبوط رسی کی مدد سی1.1میٹر تک کھینچ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریکارڈ قائم کرنے کے بعدایوان کا کہنا تھا کہ یہ کام مشکل ضرور تھا لیکن میں نے ہار بالکل نہیں مانی اور اسے زندگی کا ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایوان کئی بھاری مشینیں کھینچ کر دیکھنے والوں کو حیران کرچکا ہے۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 12:38:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :