سنتھ جے سوریا کا شاہد آفریدی کو شاندار خراج تحسین

بدھ 22 فروری 2017 13:44

سنتھ جے سوریا کا شاہد آفریدی کو شاندار خراج تحسین
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سری لنکاکے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے شاہدآفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کے ساتھ شاندار یادیں وابستہ ہیں اور شاہد آفریدی نے کھیل کوبدلنے میں مدد کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنتھ جے سوریانے شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ شاہد آفریدی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتاہوں۔

انھوں نے کہاکہ شاہد آفریدی کے ساتھ اچھی یادوں کاشکرگزار ہوں۔انھوں نے تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ شاہد آفریدی نے کھیل کوبدلنے میں مدد کی۔شاہد آفریدی نے بھی سنتھ کے ٹویٹ کابھرپورجواب دیا۔شاہد آفریدی نے کہاکہ نیک تمنائوں پر شکرگزار ہوں۔ انھوں نے مزید کہاکہ میں نے وہ کچھ ختم کیا جو آپ نے شروع کیاتھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہونے کا اعلان کردیاہے۔

وقت اشاعت : 22/02/2017 - 13:44:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :