روز ٹیلر تمام ٹیسٹ ٹیموں کے خلاف ون ڈے سنچریاں بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے

بدھ 22 فروری 2017 15:09

روز ٹیلر تمام ٹیسٹ ٹیموں کے خلاف ون ڈے سنچریاں بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے
کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) روز ٹیلر تمام فل ممبر ٹیموں کے خلاف ون ڈے سنچریاں بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے، اس کے علاوہ ٹیلر نے سابق ہم وطن بلے باز نیتھن ایسٹل کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر نیا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، ٹیلر سے قبل رکی پونٹنگ، ہرشل گبز، سچن ٹنڈولکر، ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی بھی تمام فل ممبر ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو کرائسٹ چرچ میں پروٹیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں کیوی بلے باز ٹیلر نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، یہ ان کی پروٹیز کے خلاف کیریئر کی پہلی اور مجموعی طور پر 17ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کھیلنے والی تمام ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں، اس کے علاوہ وہ ملک کی طرف سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں، نیتھن ایسٹل نے 16 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 15:09:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :