ٹیلر اور ولیمسن نے تیسری وکٹ میں دسویں سنچری شراکت کا سنگاکارا اور جے وردھنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

بدھ 22 فروری 2017 15:09

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) نیوزی لینڈ کے بلے بازوں روز ٹیلر اور کین ولیمسن نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیسری وکٹ میں دسویں سنچری شراکت کا سابق سری لنکن بلے بازوں کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، ٹیلر اور ولیمسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں تیسری وکٹ میں 104 رنز کی شراکت بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، ٹیلر نے شاندار سنچری سکور کی جبکہ ولیمسن 69 رنز بنا کر چلتے بنے۔

(جاری ہے)

ٹیلر اور ولیمسن نے 2010ء سے 2017ء تک 39 اننگز میں تیسری وکٹ کی شراکت داری میں دس سنچریاں بنائیں جبکہ سنگاکارا اور جے وردھنے نے 2001ء سے 2015ء کے دوران 97 اننگز میں تیسری وکٹ میں دسویں سنچری شراکت بنا کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 15:09:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :