کیا شہباز شریف، ایلیٹ کے نام سے فلائی اوور بنائیں گی

بدھ 22 فروری 2017 19:26

کیا شہباز شریف، ایلیٹ کے نام سے فلائی اوور بنائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں نے پورے پاکستان کو اپنے سحر میں مبتلا کیا ہوا ہے اور ایونٹ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے اعلان کے ساتھ ہی اس نے حکومتی ایوانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔گزشتہ دنوں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح نے قلندرز کے قدم چومے تو چھکا لگانے والے گرانٹ ایلیٹ نے خوبصورت انداز میں بلا ڈراپ کر کے اپنی فتح کا جشن منایا جس نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی خوب بھایا۔

(جاری ہے)

لاہور کی فتح کے بعد ایک شخص نے پاکستان سپر لیگ میں امپائرنگ کے معیار پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا کہ امپائروں کے نام سے بھی ایک فلائی اوور بنا دیں۔ اس پر نیوزی لینڈ سے ا آئیبلے باز کی اننگز پر مسرور خادم اعلیٰ نے ازراہ مذاق جواب دیا کہ کیوں کہ گرانٹ ایلیٹ کے نام سے فلائی اوور بنا دیا جائے۔ اسلام آباد کے خلاف میچ میں عمر اکمل کے آئوٹ ہونے کے بعد میچ لاہور قلندرز کے ہاتھوں سے نکلتا نظر آرہا تھا اور کھلاڑی وقفے وقفے سے پویلین لوٹ رہے تھے لیکن گرانٹ ایلیٹ نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 17 گیندوں پر 26 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو چھکا لگا کر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ کی سے فتح دلا دی۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 19:26:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :