پی ایچ ایف نے سندھ ویمن ہاکی کے معاملات بہتر کرنے کیلئے سابق اولمپیئنز پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 22 فروری 2017 20:18

پی ایچ ایف نے سندھ ویمن ہاکی کے معاملات بہتر کرنے کیلئے سابق اولمپیئنز پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سندھ ویمن ہاکی کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے سابق اولمپئنز پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں سابق اولمپیئن حنیف خان ،وسیم فیروز اور منصور احمد شامل ہیں ۔کمیٹی سندھ ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کے مختلف گروپوں کے مابین پانے جانے والے اختلافات کا جائزہ لینے کے لئے ان کے موقف کو سنے گی اور پھر ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی رپورٹ پی ایچ ایف حکام کو دے گی ۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 20:18:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :