نجم سیٹھی نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل نہ ہو پانے کا اشارہ دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 23:33

نجم سیٹھی نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل نہ ہو پانے کا اشارہ دے دیا
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) نجم سیٹھی نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل نہ ہو پانے کا اشارہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کچھ ہندوستانی افراد کو پی ایس ایل کے فائنل کے انتظامات کرنے کیلئے لاہور آنا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان ہندوستانیوں کو ویزے جاری نہیں کیے جا رہے۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر ان افراد کو اگلے 2 روز تک ویزے جاری نہ کیے گئے تو پھر لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد ممکن نہیں ہو پائے گا۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 23:33:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :