نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائیگا

جمعرات 23 فروری 2017 11:00

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 25 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

پروٹیز نے پہلے میچ میں کیویز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کیویز نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے پروٹیز کو 6 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا یکم مارچ کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 4 مارچ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، دونوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مارچ تک ڈونیڈن، دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک ویلنگٹن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/02/2017 - 11:00:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :