لاہور میں فائنل پاکستان کرکٹ کیلئے مثبت قدم ہے ، مصباح الحق

جمعرات 23 فروری 2017 13:27

لاہور میں فائنل پاکستان کرکٹ کیلئے مثبت قدم ہے ، مصباح الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) اسلام آباد یونائیٹڈ اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کا انعقاد پاکستان کرکٹ اور اس کے مداحوں کیلئے بہترین اقدام ہے۔ ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ یہ پاکستان میں کرکٹ اور مداحوں کیلئے جنھوں نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کو طویل عرصے سے نہیں دیکھا ان کیلئے بہترین قدم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تمام شائقین متحدہ عرب امارات کا سفر نہیں کرسکتے اس لیے اگر ان کے لیے لاہور میں فائنل دیکھنے کا موقع ملا تو زیادہ لوگ آئیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ یہ شائقین اور کھلاڑیوں کیلئے ایک پرجوش تجربہ ہوگا کہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے۔مصباح نے ان کی ریٹائرمنٹ اور ویسٹ انڈیز کے دورے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال میں کہا کہ ان کی مداحوں کو جلد اس کا جواب مل جائیگا۔ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال کا مزاحیہ طور پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ میرے فیصلے کے گرد گھومتی ہے۔
وقت اشاعت : 23/02/2017 - 13:27:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :