نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ 25 فروری کو کھیلا جائیگا

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ،ْ رپورٹ

جمعرات 23 فروری 2017 13:27

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 25 فروری کو ولنگٹن میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں کیویز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی ،ْ کیویز نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے پروٹیز کو 6 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا یکم مارچ کو نیپئر ،ْ پانچواں اور آخری میچ 4 مارچ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، دونوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مارچ تک ڈونیڈن، دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک ولنگٹن ،ْ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/02/2017 - 13:27:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :