برطانیہ اور فرانس کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 7 اپریل سے شروع ہوگی

جمعرات 23 فروری 2017 13:29

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) برطانیہ اور فرانس کے درمیان رواں برس اپریل میں شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کوارٹرفائنل انڈور کلے کورٹ، فرانس کے شہر روئن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں کے درمیان ٹائی 7 سے 9 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے جو کہ کینیڈا کے خلاف ٹائی نہیں کھیل سکے تھے نے رواں ماہ کے شروع میں فرانس کے خلاف کوارٹرفائنل میں ملک کی نمائندگی کا اعلان کر رکھا ہے۔ برطانیہ نے ورلڈگروپ کے پہلے رائونڈ میں کینیڈا کو ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/02/2017 - 13:29:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :