کھیلوں کی فرنچائززکو حکومتی رہنمائی کی ضرورت ہے ، جاوید آفریدی

جمعرات 23 فروری 2017 13:29

کھیلوں کی فرنچائززکو حکومتی رہنمائی کی ضرورت ہے ، جاوید آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک میں تمام کھیلوں کی بحالی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہاکہ حکومت کو 5 سے 10 سال کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد اس پر عملدر آمد کیلئے تمام متعلقہ حلقوں کو بھی شامل کرے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ اس منصوبے میں صرف کرکٹ کو نہ رکھیں بلکہ تمام کھیلوں کو شامل کریں۔انہوںنے کہاکہ یہ ایک ٹیم یا فرنچائز کی بات نہیں ہے کہ بلکہ یہ ہمارے اسٹیڈیم اور میدانوں میں لوگوں کو واپس لانے کی بات ہے۔پشاورزلمی کی بہتری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فرنچائز کی تاریخ دوسروں کے مقابلے میں مختلف ہے ،ْ ہم نے پی ایس ایل کا پہلا سیزن شروع ہونے سے پہلے جنوری 2016 سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت ہم نے خیبر پختونخوا (کے پی) کے تمام چھوٹے ریجن سے کھلاڑیوں کو چن لیا جو گزشتہ 20 برسوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والے ایک ایسے صوبے کیلئے بڑی معنی رکھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ فرنچائز کوپورے صوبے سے نئے باصلاحیت کھلاڑی ملے۔لاہور میں پی ایس ایل فائنل کو پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا شاندار موقع قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو لانے کی تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے یہاں تک کہ ان کھلاڑیوں کو بھی فائنل دیکھنے کیلئے پاکستان لانے کی کوشش کریں گے جو فائنل نہیں کھیل رہے ہوں۔خیال رہے کہ جاوید آفریدی وہ پہلے فرنچائز مالک ہیں جس نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی توثیق کی۔
وقت اشاعت : 23/02/2017 - 13:29:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :