ْآئی ٹی ایف کا ڈیوس کپ ٹائی ایشیاء اوشنا زون ٹو کی میزبانی پاکستان ہی کو دینے کا اعلان

جمعرات 23 فروری 2017 19:18

ْآئی ٹی ایف کا ڈیوس کپ ٹائی ایشیاء اوشنا زون ٹو کی میزبانی پاکستان ہی کو دینے کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن(آئی ٹی ایف) نے ڈیوس کپ ٹائی ایشیاء اوشنا زون ٹو کی میزبانی کے حوالے سے ہانگ کانگ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی ٹائی کی میزبانی پاکستان ہی کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ نے ڈیوس کپ ٹائی کے میچز پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنشینل ٹینس فیڈریشن سے ٹائی کسی نیوٹرل مقام پر کرانے کی درخواست کی تھی، تاہم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ایران کے خلاف اسلام آباد میں منعقدہ ڈیوس کپ ٹائی کے حوالے سے حکومت پاکستان اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے کئے گئے شاندار انتظامات کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں ڈیوس کپ ٹائی کے مقابلے منعقد ہو سکتے ہیں جن کے بعد پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ڈیوس کپ ٹائی میں 7 سے 9 اپریل تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ایکشن میں نظر آئے گی۔

وقت اشاعت : 23/02/2017 - 19:18:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :