پاکستان سپر لیگ کا 15 واں میچ، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 155 رنز کا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 فروری 2017 22:44

پاکستان سپر لیگ کا 15 واں میچ، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 155 رنز کا ہدف دے دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں دبئی میں 15 واں میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران کراچی کنگز کی اننگ کا اختتام ہو گیا ہے۔ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 155 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا سکی۔ کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمود اللہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 23/02/2017 - 22:44:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :